ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مشرقی یوکرین:علیحدگی پسند رہنما بم حملے میں شدید زخمی

مشرقی یوکرین:علیحدگی پسند رہنما بم حملے میں شدید زخمی

Sun, 07 Aug 2016 17:38:59    S.O. News Service

میسکو،7اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوکرین کی حکومت کے ترجمان الیگزینڈر موتوزینیک نے خبر رساں ایجنسی انٹرفیس کو بتایا کہ یہ بم حملہ غالباً طاقت کے حصول کے لیے باغیوں کی آپسی چپقلش کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔مشرقی یوکرین میں روس نواز ایک علیحدگی پسند رہنما بظاہر قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔روس کے حامی شہر لوہانسک کے مرکز اطلاعات نے ہفتہ کو بتایا کہ باغی رہنما ایگور پلوٹنٹسکی کی گاڑی کے قریب ایک بم دھماکا ہوا۔بعد ازاں روس کے ذرائع ابلاغ نے دھماکے میں تباہ ہونے والی گاڑی کے مناظر دکھائے اور باغیوں کے ایک ترجمان کے حوالے سے کہا کہ پلوٹنٹسکی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے لیکن علیحدگی پسندوں نے فوری طور پر اس کا الزام ان شورش پسندوں پر عائد کیا جنہیں ان کے بقول یوکرین حکومت کی اسپشل فورسز نے تربیت دی ہے۔تاہم کیف کی حکومت نے اس واقعے سے کسی بھی طرح کے تعلق کی تردید کی ہے۔یوکرین کی حکومت کے ترجمان الیگزینڈر موتوزینیک نے خبر رساں ایجنسی انٹرفیس کو بتایا کہ یہ بم حملہ غالباً طاقت کے حصول کے لیے باغیوں کی آپسی چپقلش کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔مشرقی یوکرین کے روسی زبان بولنے والے علاقوں میں اپریل 2014ء میں حکومت کے خلاف بغاوت شروع ہوئی تھی جس کے بعد ہونے والی لڑائیوں میں اب تک 9500سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔


Share: